فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلا ل عمر کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس کا جرائم کی روک تھام اور کرائم ٹریسنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بھر پور کارروائیاں ۔جدید ٹیکنالوجی اور ایک پولیس پوسٹ ایپ کا مقصد مشتبہ اور مطلوب افراد کی نشاندہی اور چیکنگ ہے۔رواں سال میں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 5لاکھ 27ہزار اشخاص اور 7لاکھ 67ہزار وہیکلز چیک کیے گئے ۔ ای پولیس پوسٹ کے ذریعے چیکنگ کے دوران 2316وہیکلز ریکور کیے گئے ۔ جبکہ ای پولیس پوسٹ کے ذریعے اشخاص کا ریکاڈ چیک کرنے پر 155اشتہاری اور 118عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا ۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلا ل عمر نے کہا کہ فیصل آباد پولیس ہیومن ریسورسز کے ساتھ ساتھ کرائم کو ٹریس کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لا رہی ہے۔جرائم پیشہ عناصر کی گرفت اور جرائم کی روک تھام کے لیے فیصل آباد پولیس ہر وقت مصروف عمل ہے۔




