بند ٹرینوں کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں

سرگودھا (بیورو چیف) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام بند ہونے والی ٹرینوں کو مرحلہ وار بحال کرنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں انشاء اللہ جو ٹرینیں بند ہیں انہیں بحال کر کے مسافروں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز نے بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹرینوں کی بحالی کے حوالہ سے درخواست کی تھی جس پر محکمہ ریلوے نے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور اس سے تقریباً تین سے چار کروڑ لوگ مستفید ہوں گے جو ٹرینیں بند ہونے کے وقت خسارے میں نہیں تھی انہیں ترجیح بنیادوں پر بحال کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں