پنجاب کے 2400ویلجز کو ماڈل بنانے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب کے دیہاتوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل ویلج بنانے کا فیصلہ کر لیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماڈل ویلج پرو جیکٹ کی منظوری دے دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو ماڈل ویلج پروجیکٹ کا ٹاسک تفویض کریں گے۔ پنجاب حکومت صوبے کے 2ہزار 400ویلجز کو ماڈل ویلج بنائیگی۔لاہور سمیت پنجاب کے 800 دیہاتوں کیلئے پنجاب حکومت فنڈز دے گی۔ پنجاب کے 1600دیہاتوں کو ماڈل ویلج بنانے کیلئے گرانٹ ورلڈ بینک فراہم کریگا۔ذرائع کے مطابق آئندہ سال کے بجٹ میں ماڈل ویلج پروجیکٹ کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں گے،ماڈل ویلجز پروجیکٹ کے تحت عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جا ئیگا ، ماڈل ویلجز میں گلیوں کی تعمیر ،صفائی ستھرائی، واٹر سپلائی لائنز کو یقینی بنایا جائیگا،پینے کا پانی ،سٹریٹ لا ئٹس و دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں