لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ای ٹیکسی منصوبہ کیلئے کابینہ منظوری کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے عملدرآمد کی تیاری کرلی ، نیسپاک نے منصوبے پرعملدرآمد کا بزنس پلان اور فنانشل ماڈل تیار کر لیا۔ سرکاری دستاویز کیمطابق پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 11 سو ای ٹیکسیز دی جائیں گی، ٹیکسیز فلیٹ آنرز، انفرادی سطح اور رائیڈ کمپنیوں کو دی جائیں گی،پنجاب حکومت گاڑیوں کا مارک اپ ٹوکن ٹیکس، رجسٹریشن فیس ادا کریگی۔منصوبے کے تحت ایک ہزارگاڑیاں فلیٹ آنرزکو دی جائیں گی،ہرفلیٹ آنرکم سے کم دس گاڑیاں لینے کا پابند ہو گا، پالیسی کے مطابق 100ای ٹیکسیز افرادی سطح پر دی جائیں گی، منصوبے میں 30 ای ٹیکسز خواتین کیلئے بھی رکھی گئیں ہیں۔فلیٹ آنرزکو ای ٹیکسی کا چالیس فیصد بطور ڈائون پیمنٹ ادا کرنا ہو گا بقیہ ادائیگی بنک آف پنجاب کریگا، انفرادی سطح پر مرد کوٹہ کو 30 جبکہ خواتین کوٹے کی ای ٹیکسیز کے لیے 40 فیصد ڈائون پیمنٹ کرنا ہوگی۔ای ٹیکسز کے لیے پی آئی ٹی بی پورٹل پردرخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی، ای بلیٹنگ کے زریعے فراہمی کی جا ئیگی،بنک آف پنجاب کیزریعے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں 11 سو ای ٹیکسز دی جائیں گی۔ای ٹیکسیز کیلئیشارٹ لسٹ کیے گئے سپلائرزسپیئر پارٹس اورسروس سنٹرزکا قیام کریں گے،ای ٹیکسی سپلائراہم جگہوں پرچارجنگ پوائنٹس کے قیام کا بھی پابند ہوگا۔




