ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذہ کی کوشش ناکام

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایوان نمائندگان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ صدر ٹرمپ پر ایران پر حملے میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگا کر مواخذے کی کوشش کی گئی تھی۔صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک ڈیموکریٹ رکن کانگریس آل گرین نے پیش کی۔ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک پر ڈیموکریٹس بھی منقسم نظر آئے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک 79کے مقابلے میں 344ووٹ سے مسترد ہو گئی۔صدر ٹرمپ پر ایران پر حملے میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے اور یہ کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے لیے کانگریس سے منظوری نہیں لی تھی۔اس حوالے سے رکن کانگریس آل گرین نے کہا ہے کہ مجھے یہ قدم اٹھانے میں خوشی نہیں تاہم کسی ایک شخص کو 30کروڑ افراد پر غلبہ کاحق نہیں ہونا چاہیے،آل گرین کا کہنا تھا کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر جنگ میں نہیں جانا چاہیے، انہوں نے یہ اقدام اس لیے کیا کیونکہ اب آئین معنی خیز ہو گا یا بے معنی ہو جائے گا۔صدر ٹرمپ کا پہلے دور حکومت میں بھی دو بار مواخذہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی ایوان کی کوششوں کو سینیٹ نے ناکام بنا دیا تھا۔ پہلی بار صدر ٹرمپ کا مواخذہ 2019 میں کرنے کی کوشش کی گئی تھی جب انہوں نے یوکرین کے لیے فنڈز روکے تھے۔ دوسری بار ان کے خلاف کارروائی کی کوشش 2021 میں کی گئی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ صدر نے کیپٹل ہل پر حملے کے لیے لوگوں کو بغاوت پر اکسایا تھا تا کہ نو منتخب صدر جو بائیڈن کی فتح کو روکا جائے۔ آل گرین صدر ٹرمپ کے شدید مخالفین میں سے ایک ہیں اور ان کے نزدیک ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو مطلق العنانیت کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ آل گرین کا کہنا تھاکہ انہوں نے مواخذے کا قدم اس لیے اٹھایا تاکہ تاریخ میں یہ بات یاد رہے کہ جب صدر ٹرمپ اور وائٹ ہائوس کے اقدامات پر کم سے کم ایک رکن کانگریس نظر رکھے ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں