فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید88مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب چھین کر لے گئے’ درجنوں شہریوںکی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2لڑکیوں اور ایک نو عمر لڑکے کو اغواء کرلیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ چنیوٹ روڈ کے رہائشی غلام مرتضیٰ کی بیٹی(ش) کو ملزان ذکی وغیرہ، ملت ٹائون کے علاقہ علی ہائوسنگ کے مظہر حسین کی بیٹی(ع) کو نامعلوم ملزمان ، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کے رہائشی ابو بکر کا 10سالہ بھائی نعمان گھر سے مدرسہ گیا واپس نہ آیا جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ زرعی یونیورسٹی گیٹ کے قریب علی حسن سے 26ہزار و فون، خدمت مرکز کے باہر علی رحمن سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، منشی محلہ میں حاجی عبدالجلیل کی دکان سے لاکھوں کے کپڑے چوری، جج والا کے قریب ندیم سے45ہزار و فون، ولی پورہ کے قریب رجب سے 10ہزار و فون چھین لیا، رشید آباد کی تہمینہ کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری،203ر ب ملک پور کے رشید کی فیکٹری سے سامان چوری، ملک پور کے آصف سے نقدی وفون چھین لیا، دھنولہ روڈ پر احمد ربانی سے نقدی وفون، گھونہ کے محمود علی کے گھر سے سامان چوری، 202ر ب کے عمران کی دکان لوٹ لی، 113ج ب کے علی زین سے نقدی وفون، 192ر ب کے غلام محی الدین سے پرس چھین لیا، حاجی آباد کے قریب کاشف سے نقدی وفون، اشرف آباد کے عثمان سے فون، نور پور کے قریب عامر علی سے جھپٹا مار کر فون، میکڈونلڈ کے باہر سلیم سے جھپٹا مار کر فون، یوسف آباد کے عرفان بابر سے30ہزار و فون، ٹھٹھہ پل کے قریب خالد سے نقدی و فون، جڑانوالہ روڈ پر غلام مرتضیٰ سے 8ہزار و فون، سوساں روڈ پر ظہور احمد سے 1لاکھ 65ہزار وفون، اڈا باغ کے قریب نبیل خاں سے نقدی و فون، 62ج ب کے عمران شاکر سے پانچ ہزار و فون، چونگی نمبر15کے قریب عابد اشفاق سے نقدی و فون، العزیز ہوٹل کے باہر کرن سے پرس چھین لیا، حسیب شہید کالونی کے فیصل سے35ہزار و فون چھین لیا، ٹالی چوک کے قریب مظہر سے6ہزار و فون، 225ر ب کے فیضان علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی وسامان لوٹ لیا، مچھلی فارم ستیانہ روڈ پر عرفان سے22ہزار و فون، محمد نگر کے عبدالرحمن سے20ہزار وفون، نثار کالونی کے کریم احمد کے گھر سے پالتو بلی چوری، 67ج ب کے شہزاد سے نقدی وفون، ٹھیکری والا کے حبیب کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 269ر ب کے قطب علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 257ر ب کے ندیم علی کے گھر کا صفایا کر دیا، 83گ ب کے ظفر اقبال سے نقدی و فون، روشن والا بائی پاس کے قریب کاشف سے نقدی وفون، ابراہیم پلازہ کے قریب شہزاد سے نقدی وفون، 125گ ب کے حمزہ کے ڈیرہ سے مویشی، 106گ ب کے اصغر علی کے گھر سے چار لاکھ کے زیورات’ نقدی لوٹ لی، 353گ ب کے عبدالرحمن کی دکان سے سوا لاکھ لوٹ لیے، 58گ ب کے تنویر سے7ہزار وفون، 62گ ب کے وسیم اکرم سے موٹر سائیکل چھین لی، 107گ ب کے عاصم کے گھر سے بکرے چوری، 123گ ب کے کاشف سے موٹر سائیکل’ نقدی و فون، چیک پوسٹ بچیکی کے قریب احسن سے موٹرسائیکل، سیم پل کے قریب انجم شہزاد سے نقدی وفون، 91گ ب کے شاہد منیر سے بیگ چھین لیا، 653گ ب کے تبرے خاں سے75ہزار و فون،644گ ب کے ادریس کے گھر سے10لاکھ کے زیورات و نقدی لوٹ لی، 376گ ب کے احمد حسن سے17ہزار وفون، رانا آباد کے حسین سے70ہزار و فون،213گ ب کے احسان سے سوا لاکھ لوٹ لئے، 563گ ب کے محمد سلیم کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری،200ر ب کے عرفان یوسف سے21ہزار وفون، 75ر ب کے جاوید کے گھر سے 3بکرے چوری،52ر ب کے افضل کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 12تولے زیورات نقدی لوٹ لی،53ر ب کے تصدق حسین سے 20ہزار و فون،108ر ب کے منیر سے نقدی و فون چھین لیا،73ر ب کے ولید سے17ہزار و فون،262ر ب کے انیس احمد سے جھپٹا مار کر فون، 452گ ب کے اعجاز الحسن سے ڈیڑھ لاکھ،426گ ب کے عبدالرزاق سے 18ہزار، 593گ ب کے ناصر محمود سے موٹرسائیکل نقدی وفون، 548گ ب کے غلام عباس کے ڈیرہ سے مویشی، 484گ ب کے جاوید کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 557گ ب کے امداد حسین کے ڈیرہ سے 4بکرے، 506گ ب کے مزمل کے گھر سے لاکھوں کا سامان ونقدی چوری، 136گ ب کے خالد نسیم کے ڈیرہ سے لاکھوں روپے کے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں آئیڈیل ٹائون سے وقاص کی کار، سول ہسپتال سے حق نواز، ضلع کچہری سے علی شہزاد، چنیوٹ ہسپتال سے علی اختر، گجر کیفے غلام محمد آباد سے شفیق،100ج ب کے سیف اللہ، محلہ حسین آباد کے محبوب احمد، حنیف گارڈن کے تنویر، عزیز فاطمہ ہسپتال سے پرویز، ڈی گرائونڈ سے زین علی، کوہ نور پلازہ سے شہزاد، یوسف ٹائون کے اسد، نوابانوالہ کے سیف اللہ، محلہ بلال گنج جڑانوالہ سے بابر علی،583گ ب کے صدی احمد،266ر ب کے غلام شبیر، ڈاکخانہ بازار سمندری سے ساغر رحمن ،174گ ب محمد علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




