سیاسی معاملات میں جلائو گھیرائو ملک کیلئے بہتر نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ سیاسی معاملات میں جلا گھیرا تصادم ملک کے لئے بہترنہیں پی ٹی آئی کوبانی کی رہائی کے لیے ایوان میں بات چیت کرنی چاہیے مزاکرات ہی مسائل کا حل ہے بلوچستان آ گ میں جل رہاہے اور عسکری قیادت میں جوان جانوں کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردی کا مقابلہ کررہے ہیں2روزقبل پنجاب کے 9افرادکی شہادت اور پنجاب سے نفرت افسوسناک ہے ایسے حالات میں کسی جماعت کوبھی سڑکوں پر آ نے کی بجائے ایک ٹیبل پر بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کااپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم نیک شگون ہے بے گھرافرادکوچھے ملے گی تو اس سے ریاست کامیاب ہوگی کوشش کرنی چاہیے کہ پنجاب کا کوئی شہری بغیر چھت کے نہ رہے۔اب تک 51ہزار 911نادار خاندانوں کوجو قرضہ فراہم کیا گیاہے اور 60ارب 50کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے، 45ہزار سے زائد گھر زیرِ تعمیر ہیں جبکہ 6 ہزار ایک سو سے زائد گھر مکمل ہو چکے ہیں اس سے ان کی مشکلات ختم ہوچکی ہیں ان کاکہناتھاکہ عوام کی ترقی، تحفظ اور سہولت حکومت کی ذمہ داری ہے پاکستان میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر غریب اور بے گھر خاندانوں کے لیے عملی اقدامات ہو رہے ہیں پنجاب کے 19 اضلاع میں بے گھرافرادکوپلاٹ دیے جائیں گے تووہ خوشحال ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں