نامعلوم چور دیہاتی کے گھر کا صفایا کر گئے

ماموں کانجن (نامہ نگار) دیہاتی کے گھر کا نامعلوم چور صفایا کر گئے بتایا گیا ہے کہ تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ چک557گ ب بھوجوآنہ میں نامعلوم چوروں نے عارف ولد سلطان کے گھر کی بیرونی دیوار کو نقب لگا کر9لاکھ کا مال و زر لوٹ لیا اہلیخانہ صحن میں سوئے ہوئے تھے نامعلوم چوروں نے آہنی ٹرنک سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے نقدی ،سات لاکھ مالیت کے دو تولے کے طلائی زیورات اور35ہزار مالیت کے10تولے چاندی کے زیورات چرا لئے اور موقع سے فرار ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں