فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،غیر معیاری دودھ فروخت کرنیوالے پکڑے گئے

گوجرہ ( نامہ نگار) فوڈ اتھارٹی کے چھا پے غیر معیاری دودھ و خوراک فروخت کر نے وا لے رنگے ہا تھو ں پکڑے گئے ۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم ٹوبہ ٹیک سنگھ کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 355 ج ب کا شمشیر غیر معیاری دودھ فروخت کرتا ہے جس پر فوڈ سیفٹی آ فیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ فہیم یوسف نے چھا پہ مار کر اسکے قبضہ سے چلر میں رکھا ہوا ملاو ٹی دودھ برآ مد کرلیا جسے تلف کر دیا گیا علا وہ ازیں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آ فیسر مہوش انوار نے چک نمبر 371 ج ب میں خورا ک بنا نے وا لی فیکٹری پر چھا پہ مار کو غیر معیاری خورا ک برآ مد کر لی دونو ں آ فیسرا ن نے تھا نہ صدر و تھا نہ سٹی پولیس کو آ گا ہ کر دیا جنہو ں نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں