حد رفتار سے تجاوز پر 1لاکھ 9ہزار شہریوں کے چالان

لاہور ( بیو رو چیف )وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے صوبہ بھر میں اوور اسپیڈنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان ذرائع کے مطابق سال 2025 میں گزشتہ سال کی نسبت کاروائیوں میں 98 فیصد اضافہ کیا گیا،رواں سال حد رفتار سے تجاوز پر 1لاکھ 9 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری ہے،موٹر سائیکل گاڑیاں ،کمرشل گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں،سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے،صوبے بھر میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے حد رفتار 60مقرر کی گئی ۔ ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ اوور سپیڈنگ کرنیوالے انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں،حد رفتار کا تعین کرنے کیلئے سپیڈ گن مشین کا استعمال کیا جا رہا ہے،اوور سپیڈنگ کے خلاف کارروائیوں سے حادثات میں کمی آئی ،ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح عوام کے سفر کو آسان اور محفوظ بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں