تحریک انصاف نے معاشرے میں بدتمیزی کورواج دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پا کستان پیپلز پارٹی پی پی 114 کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری شکور گجر نے صحافیوں طیب بلوچ اور اعجاز احمد پر پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں پر حملے کر نیوالے ہی ملک میں عدم برداشت کے کے علمبردار بردار ہیں۔ پی ٹی آئی اور اسکی قیادت نے معاشرے میں انتشار، بدتمیزی اور گالم گلوج کو رواج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کا میڈیا سے رویہ نا قابل برداشت ہے جنہوں نے آزادی اظہار کو آزادی تشدد سے دبانے کی کوشش کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوال پسند نہ آنے کا مطلب یہ نہیں کہ تشدد شروع کر دیا جائے، علیمہ باجی پر انڈہ پھینکنے والے بھی پی ٹی آئی کے گندے انڈے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ، صحافت جمہوریت میں ایسے رویوں کی کوئی گنجائش اور نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی صحافی برادری اور آزادی اظہار رائے کیساتھ کھڑی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں