سرگودھا (بیورو چیف) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سرکاری اراضی کو واگزار کرانے کے لیے پیرافورس کو متحرک کر دیا ہے جس نے صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی اداروں محکمہ ریونیو سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں اربوں روپے کی اراضی پر لوگوں نے قبضہ کر لیا ہے اور اس میں سے کئی لوگوں نے اس سرکاری اراضی کو نہ صرف فروخت کر دیا ہے بلکہ اس میں سے بعض جگہوں پر ٹاؤن قائم ہوچکے ہیں اور بعض کو کچی آبادیاں ڈکلیئر کر دیا ہے جس کو اب واگزار کروایا جائے گا




