سیلاب سے دالوں، چاولوں، سبزیوں کی کمی کا خدشہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران منٹگمری بازار رجسٹرڈ کے صدر اور سپریم انجمن تاجران سٹی کے وائس چیئرمین حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے دالوں، چاول اور سبزیوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث ملک میں دالوں چاول اور سبزیوں کی کمی کا خدشہ بڑھ گیا ہے فوری طور پر دالوں اور سبزیوں کی ایکسپورٹ پر مکمل پابندی عائد کی جائے تا کہ مقامی ضرورت پوری کی جاسکے اور بحران سے بچا جاسکے اگر بر آمدات جاری رہیں تو دالوں چاول اور سبزیوں کی قلت کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے جس کا براہ راست بوجھ غیر یب عوام پر پڑ رہا ہے حکومت کو قومی مفاد کو نظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے چاہئیں تا کہ غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں