تاندلیانوالہ پولیس کا اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) اشتہاریوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر پولیس کا چھاپہ، ایک اشتہاری گرفتار دوسرا فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق واقعہ گزشتہ کل شام پیش آیا جس میں اے ایس آئی احسان نے اقبال ڈویژن فیصل آباد اور تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس کی نفری کے ہمراہ تاندلیانوالہ سٹی میں طیبہ ٹائون کے مقام پر تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کی حدود میں جاوید نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران رضوان ولد عبدالستار، سکنہ 269 آر بی، جس کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے، کو گرفتار کر لیا گیا دوسری جانب محسن ولد اللہ دتہ، سکنہ مغل پورہ لاہور، پولیس پارٹی کو دیکھ کر گلی کے راستے پیدل فرار ہو گیا گرفتار ملزم رضوان کو اقبال ڈویژن فیصل آباد کے اہلکار قانونی کارروائی کے بعد اپنے ساتھ لے گئے ذرائع کے مطابق چھاپہ اشتہاریوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر مارا گیا تھا، پولیس نے دوسرے اشتہاری کی بھی گرفتاری کیلئے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں