لاہور (بیورو چیف)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری پر گامزن، مستقل اسامیاں مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی مستقل اسامیاں مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے میڈیکل انسٹی ٹیوشنز کی 705 آسامیاں ختم کی جائیں گی۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں عملیکی شدیدکمی کے باوجود متعدد آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں بھرتی پرپابندی کے ذریعے پہلے آسامیاں خالی رکھیں،اب ختم کردیں۔ ٹیچنگ ہسپتالوں میں آیا، وارڈ بوائے تک مطلوبہ تعداد میں موجودنہیں، عملیکی کمی دور کرنے کی بجائے آسامیاں ختم کرنیکا سلسلہ شروع کردیا گیا۔




