موٹرسائیکل سوار کتے سے ٹکرانے کے بعد گر کر زخمی

صفدرآباد(نامہ نگار)قریبی گائوں وائیانو ا لی کا رہائشی نعمان غفاری کی موٹر سائیکل صفدرآباد سے سانگلہ ہل جاتے ہوئے 45چک مرڑ کے قریب بھاری بھرکم کتے سے ٹکرا گئی جو بڑی تیزی سے سڑک کراس کر رہا تھا۔نعمان موٹر سائیکل پر قابو نہ پا سکا اور کتے سے ٹکراتے ہی نیچے جا گرا، راہگیروں نے اسے اٹھا کر فوری طبی امداد دی ، نعمان کے بازو اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں لگیں ۔ موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا۔عوام نے اس موقع پر کہا کہ حکومت روڈ تو بنا دیتی ہے لیکن حفاظتی جنگلے نہیں لگاتی جس کا نتیجہ حادثات کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں