صفدرآباد(نامہ نگار)موچی بازار صرف نام کا ہی رہ گیا،جفت سازی دم توڑ گئی، الیکٹرانک مارکیٹ میںتبدیل،ہر دکان الیکٹرا نک سامان کی نظر آرہی ہے،مزے کی بات یہ ہے کہ بازار میں سامان بجلی اور بجلی سے متعلق اشیاء کا مگر نام موچی بازار ہی ہے اور شائد رہے گا بھی ۔جفت ساز کام تو چھور گئے لیکن اپنی شناخت باقی دے گئے،سوچا جائے تو بات بھی درست ہے اگر انسان اچھا لباس پہن لے ،اپنی صورت اچھی بنا کر بازار میں جائے مگر اس کے پائوں میں جوتے ہی نہ ہوں توپھر کیسا لگے گا ؟اس لئے نام یہی رہنے کا امکان ہے یا پھر مارکیٹ والے اس کا نام تبدیل کر کے بجلی بازار رکھ لیں۔راولپنڈی شہر میں بھی موچی بازار ہے لیکن وہاں دکانات ہارڈ ویئر کی ہیں۔




