فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ مرکزی حکو مت بھی سیلاب متاثرین کے ازالہ کے لیے عملی اقداما ت کررہی ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت سخت ترین آفت سے لڑ رہی ہے سیاست کیلئے سیلاب کو استعمال کرنا مناسب نہیں۔حکومتی ٹیم اورہرضلع کی انتظامیہ بھی جبکہ وزیراعلی پنجاب خود متحرک ہیں- انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نجی کشتیوں کو ریگولیٹ کیا گیاہے جسکی ادائیگی بھی حکومت کررہی ہے۔ پنجاب حکومت غفلت کا مظاہرہ نہیں کرتی، جہاں غلطی ہوتی ہے اسے ٹھیک کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب میں گھرے جلال پور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ناقص انتظامات پر عہدے سے ہٹا دیاگیا ہے۔




