گوجرہ ( نامہ نگار)اوباش نوجوان کی خاتون کی عزت لوٹنے کی کوشش ،کپڑے پھاڑ دئیے ۔محلہ قادری دربار کی شمائلہ اصغر نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کابھائی کاروبار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے جبکہ اس کی بھابی ثناء نے اور اپنے بھائی کامران کے ساتھ ساز باز ہو کر اسے بدنام کر نے کیلئے اس کی عزت لوٹنے کی کوشش کی اور اس دوران ملزم نے اس کے کپڑے پھاڑ دئیے ۔ شوروایلہ پر ملزم موقع سے فرارہو گیا۔پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔




