ڈویژنل کمشنر کا فلڈ ریلیف تعریفی ایوارڈ دینے کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈویژن میں حالیہ سیلاب کے دوران سرکاری ونجی شعبہ سے غیر معمولی اور مثالی سروسز فراہم کرنے والوں کو” فلڈ ریلیف تعریفی ایوارڈز” دینے کا اعلان کر دیا۔ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے 25نومبر تک نامزدگیاں طلب۔ فلڈ ریلیف تعریفی ایوارڈز کا مقصدضلعی انتظامیہ کے سیلابی اقدامات میں عزم وہمت سے سروسز فراہم کرنے والے آفیسرز، آفیشلز، این جی اوز اور پرائیویٹ افراد کی خدمات کا اعتراف ہے۔ ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں میں شفاف مراحل کے حوالے سے ڈویژنل ایوارڈ کمیٹی بھی قائم۔ سیلابی صورتحال میں ریسکیو اور شہریوں کے انخلا، حفاظتی مقامات کی مینجمنٹ، طبی امداداوراشیائے خورونوش کی رسد اور سپلائی چین کی معاونت میں قابل ذکر کردار اداکرنیوالے افسران، ملازمین، این جی اوز اور نجی شعبہ کے افرادایوارڈز کے اہل ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں