منڈی صادق گنج میں نادرا کاؤنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)نادرا کانٹر کا قیام عمل میں لایا جائے، سات لاکھ سے زائد آبادی کی تحصیل میں واحد نادار آفس عوام بے حد مشکلا ت کا شکار وزیر داخلہ نوٹس لیں۔ تحصیل منچن آباد کی سات لاکھ اے زائد کی آبادی کے لئے منچن آباد شہر میں واحد نادرا آفس ہے جہاں شناختی ب فارم اور نادرا سے متعلقہ دستاویزات کی حصول کے لئے شہریوں کا جانا پڑتا ہے واحد نادرا آفس ہونے کی وجہ سے علی الصبح ہی نادرا آفس کے باہر مرد و خواتین اتنا رش ہو جاتا ہے کہ شہریوں کو اپنے کاموں کے لئے کئی کئی روز تک مسلسل آنا پڑتا ہے میکلوڈ گنج کی دریائی علاقے اور منڈی صادق گنج کے سرحدی علاقے کے دیہاتوں سے آنے والے مرد و خواتین کو تقریبا 50 سے 60 کلو میٹر کا سفر کر کے نادرا آفس پہنچنا پڑتا ہے دو ماہ قبل وزارت داخلہ کی جانب سے یونین کونسلز میں نادرا کانٹرز بنایے جانے کے احکامات بھی جاری ہوئے کیکن تاحال اس ہر عمل درآمد نہ ہو سکا شہریوں کا مطالبہ ہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی فوری طور پر سب تحصیل منڈی صادق گنج میں نادرا کا کانٹر بنائے جانے کے احکامات صادر فرمائیں جس سے میکلوڈ گنج اور منڈی صادق گنج کے شہری مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں