ڈکیتی ،چوری کی مزید47وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارادتیں عام، پولیس ناکام، آج پھر مزید47 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے دوشیزہ کو بے آبرو کردیا۔ تین خواتین اور ایک نوجوان کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ النور گارڈن کے ریاض نے بتایا کہ اوباش ملزم ابرار نے اس کی جواں سالہ بیٹی(ث) کو بے آبرو کر دیا۔ ملت ٹائون کے علاقہ203ر۔ب کے حبیب کی اہلیہ(ش) کو نامعلوم، تاندلیانوالہ کے علاقہ406گ ب کے نواب بی بی کی بھانجی(ش) کو ملزمان شہباز وغیرہ، گڑھ کے علاقہ 543گ ب کی شریف بی بی کی بیٹی(الف) کو ملزمان ارسلان وغیرہ اور نشاط آباد کے علاقہ 7ج ب کے رہائشی غلام دستگیر کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سرگودھا روڈ پر بولیدی جھگی سے بلال سے جھپٹا مارکر فون، بلال روڈ پر کے ایف سی کے قریب اقرا بی بی سے جھپٹا مار کر فون، ریگل روڈ پر افضل سے21ہزار و فون، شہباز ٹائون کے ابراہیم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ،نقدی و فون چوری، سمبل چوک میں یٰسین کے گودام سے سوا کروڑ کی مشینری چوری،جھمرہ روڈ پر نو سر باز نے شہری رزاق کا اے ٹی ایم کارڈ چھین کر اڑھائی لاکھ نکلوا لئے،21ج ب کے نثار احمد کے ڈیرہ سے پیٹر انجن اور سامان چوری، 202ر۔ب کے ظفر اقبال سے نقدی و فون، جھال چوک کے قریب شوکت علی کی اہلیہ سے جھپٹا مار کر پرس،حسن پورہ کے اکبر علی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات نقدی چوری، حمزہ کنڈا چوک کے قریب سعید اللہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، 275ج ب کے مقبول کے ڈیرہ سے مویشی چوری، محلہ غوثیہ آباد کے وقار سے10ہزار و فون، ستیانہ روڈ گیٹ چوک کے قریب ناظم حسین سے 30ہزار و فون،247ر۔ب کے زوہیب کی دکان سے 8لاکھ روپے چوری، عاصم ٹائون کے عرفان سے سوا دو لاکھ و فون چھین لیا، انور آباد کے رضوان سے10ہزار و فون، لنڈا بازار جڑانوالہ روڈ سے سلیم سے90ہزار، 116گ ب کے بشیر احمد کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری،534گ ب کے اظہر عباس سے2لاکھ،26گ ب کے اشرف سے 5ہزار و فون، 629گ ب کے اورنگزیب سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 582گ ب کے عبدالرحمن سے موٹر سائیکل،562گ ب کے عابد اسلم کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 73ر۔ب کے محمد علی کے گھر سے دو لاکھ کا سامان چوری،70ر۔ب کے فیاض رسول سے45ہزار و فون،410گ ب کے اصغر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا،610گ ب کے فیصل جاوید کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 412گ ب کے زہرے خان سے50ہزار و فون، ٹھٹھہ بکھا کے امداد کی حویلی سے مویشی چوری، محلہ دانش پورہ کے بہاول خان سے پونے تین لاکھ، 196گ ب کے قمر ابراہیم کی شاپ سے اڑھائی لاکھ و سامان چور لے اڑے۔ دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے،علاوہ ازیں ہلال احمر ہسپتال کے باہر سے وقاص، طارق آباد کے جنید، گلستان کالونی سے غلام مصطفی، منصور آباد کے آصف، باوا چک کے غلام حسین، نواز شریف پارک سے مویشی، ریڈکس روڈ سے سلیم،30ج ب کے منیر احمد، اویس نگر سے حسن رضا، لاری اڈا سمندری سے اشتیاق اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں