6

بینک کے ملازم کے اغوا کا ڈراپ سین، غیر ملکی کرنسی برآمد

منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار) بینک ملازم کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق بینک ملازم طارق 93 ہزار یورو مالیت کی غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں جمع کروانے کیلئے بینک سے روانہ ہوا۔ملازم نے خود کو اغوا کا منصوبہ بنا کر 15 پر فیک کال کی، پولیس کو ملزم کی فیملی کی جانب سے فیک کال کرکے اغوا کی رپورٹ درج کروائی گئی۔پھالیہ پولیس نے اغواء کی جھوٹی کال پر جدید طریقہ سے تفتیش کی اور ملزم کو پیشہ ورانہ مہارت سے گرفتار کرلیا۔پولیس نے صادق آباد سے ملزم گرفتار کر کے3 کروڑوں کی رقم برآمد کرلی۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں