مصطفی قریشی’ زیبا بیگم فلم انڈسٹری کی بحالی کے خواہشمند

کراچی (شوبز نیوز) ماضی کی لیجنڈ اداکارہ زیبا محمد علی نے گزشتہ شب لیجنڈ اداکار مصطفے قریشی جو ان دنوں لاھور میں مقیم ہیں کے اعزاز میں اپنی رہائیش گاہ پر ڈنر کا اہتمام کیا اس موقع پر دونوں سینئیر اداکاروں نے پاکستانی فلمی صنعت کی ماضی کی شاندار کارکردگی اس دوران بنی فلموں کی گولڈن اور سلور جوبلی بیک وقت متعد فلموں کی ریلیز اور اسٹوڈیو ز میں شب و روز کی گہما گہمی کی تاریخ اور فلمی صنعت کی موجودہ زبوں حالی سمیت بہت سی یادیں زیر بحث آئیں دونوں سینئیر فنکاروں نے حکومت پنجاب کے فلم انڈسٹری کی ترقی و ترویج کے لئے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہے پنجاب فلم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے بہتر نتائج کی توقع اور فلمی صنعت کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں