بشریٰ انصاری لیجنڈ ہیں اور صبا فیصل پسندیدہ اداکارہ ہیں’ زاہد احمد

لاہور( شوبز نیوز)نامور اداکار زاہد احمد نے کہا ہے کہ مجھے اسپورٹس کا بہت شوق ہے لیکن اس کے لیے دیر ہوچکی تھی، میں اگر اداکار نہ ہوتا تو کارپوریٹ سیکٹر میں ہوتا۔ایک انٹر ویو میں اداکار نے کہا کہ کرکٹ سے دل ٹوٹتا رہتا ہے لیکن پھر ٹورنامنٹ آتا ہے تو امید جاگ جاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ بابر اعظم آئوٹ آف فارم ہیں، شاہین آفریدی کو آرام کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بشری انصاری لیجنڈ ہیں اور صبا ء فیصل میری بہترین اداکارائوں میں سے ایک ہیں،مہوش حیات اور ماہرہ خان دیوا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں