بال لگوانے کیلئے رقم کی پیشکش ہوئی’ انوپم کھیر

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے اپنے بالوں سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوپم کھیر نے جب 1981میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کے سر پر بال نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے لفظوں وہ گنجے تھے اور بہت سے لوگوں نے ان کے اداکار بننے کے خواب پر سوال اٹھائے۔تاہم بعد میں انہوں نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے، ہم آپ کے ہیں کون اور دی کشمیر فائلز جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا جو سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں