سنیتا مارشل اور احسن احمد کی پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟

لاہور( شوبز نیوز)شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی سنیتا مارشل اور حسن احمد نے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں انکشاف کر دیا ۔ ایک انٹر ویو میں حسن احمد نے بتایا کہ ہماری شادی کو 18 سال ہوگئے ہیں، میں کراچی سے لاہور سفر کررہا تھا جب پہلی مرتبہ جہاز میں سنیتا مارشل کو دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں لاہور میں ایونٹ کرنے جارہا تھا اور سنیتا مارشل بھی اس کا حصہ تھیں، فیشن شو کی اونر سے پوچھا کہ یہ جو بیٹھی ہیں کون ہیں۔یہ ماڈل سنیتا مارشل ہیں۔سنیتا مارشل نے کہا کہ شو کے بعد میرے پاس ان کا فون آیا کہ ہمیں فنانس کیلئے آپ کے بورڈنگ پاس چاہئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں