سابق فاسٹ بولر جیمز ہیرس کاپیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کارڈف(سپورٹس نیوز)گلیمورگن اور مڈل سیکس کے سابق فاسٹ بولر جیمز ہیرس نے 2026 کے سیزن کے آغاز سے عین قبل پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ جیمز ہیرس نے اپنے کیریئر کا آغاز اور اختتام گلیمورگن کاؤنٹی سے کیا، جہاں انہوں نے محض 16 سال کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ایک میچ میں 10 وکٹیں لینے والے دنیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی رہے ہیں۔ جیمز ہیرس نے اپنے طویل کیریئر کے دوران تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 772 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں