گلوکار بادشاہ نے ایشا ریکھی سے دوسری شادی کر لی

ممبئی (شوبز نیوز) مشہور بھارتی ریپر و گلوکار بادشاہ کی ذاتی زندگی ایک بار پھر خبروں میں آگئی۔ اطلاعات کے مطابق بادشاہ نے پہلی بیوی جیسمن مسیح سے طلاق کے چھ سال بعد پنجابی اداکارہ ایشا ریکھی سے شادی کر لی۔ایشا ریکھی کی والدہ پونم ریکھی نے انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں بادشاہ اور ایشا روایتی شادی کے رسومات ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔اس موقع پر بادشاہ نے سبز کرتا اور سنہری پگڑی پہن رکھی تھی جبکہ ایشا سرخ عروسی لباس اور روایتی زیورات میں نظر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں