سیریز ہیری پوٹر کے اداکار کو قتل کی دھمکیاں

لندن (شوبز نیوز) برطانوی اداکار پاپا ایسیڈو نے انکشاف کیا ہے کہ جب سے سیریزہیری پوٹر میں ان کی کاسٹنگ کا اعلان ہوا ہے تب سے انہیں قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔پاپا ایسیڈو نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے ہیری پوٹر سیریز میں کام کرنے سے منع کیا جا رہا اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ اگر میں نے اس سیریز میں کام کیا تو مجھے قتل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، لیکن کسی کو بھی اس طرح کی دھمکیاں نہیں ملنی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں