لاہور قلندرز کو دوبارہ چیمپئن بنوانا چاہتا ہوں’ محمد نعیم

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے اوپننگ بیٹر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ ٹیم کو جتوا کر دوبارہ چیمپئن بنوانا چاہتا ہوں، یہی میرا گول ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے دوسری مرتبہ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، پلان یہی ہے کہ جہاں گزشتہ سیزن ختم کیا تھا وہیں سے شروع کروں۔انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران 3، 4 ٹورنامنٹس کھیلا ہوں لیکن توقع کے مطابق پرفارم نہیں کر سکا، کوشش ہمیشہ یہی ہوتی ہے کہ اپنا بہترین دوں لیکن رزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں