خوف ہے کہ کوئی محض شہرت کیلئے مجھ سے شادی نہ کرے

لاہور(شوبز نیوز)پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ مجھے خوف ہے کہ کوئی محض شہرت کے لیے مجھ سے شادی نہ کرے۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بات چیت کی۔ریشم نے گفتگو کے دوران بتایا کہ میں طویل عرصے سے مسلسل کام کر رہی ہوں۔ایک خود مختار اور محنتی خاتون ہونے کے ناطے میں شکر گزار ہوں، تاہم مجھے لگتا ہے میری قسمت میں کسی مرد کی کمائی نہیں۔اداکارہ اب تک غیر شادی شدہ ہیں اور ان کے مطابق وہ ہمیشہ یہ سوچتی رہیں کہ زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر شادی ہو جائے گی، جو تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔انہوں نے موجودہ دور میں شادیوں کے جلد ٹوٹ جانے کے رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ریشم پہلے ہی خیراتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں