ابھیشیک بچن نے اپنا فلمی کیریئر بہتر بنانے کا راز بتا دیا

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے وقت کے ساتھ تنقید کو سمجھنے کا اپنا انداز بدلا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 50 سالہ ابھیشیک بچن نے کہا کہ میں پہلے ناقدین کو منفی انداز میں دیکھتا تھا اور کہتا یہ میرے کام کو نہیں سمجھتے۔انہوں نے کہا کہ اب مجھے اس بات کا احساس ہے کہ تنقید دراصل سیکھنے اور خود کو بہتر بنانے کا ذریعہ ہے، تنقید صرف منفی نہیں بلکہ تعمیری بھی ہوسکتی ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ بطور فنکار میں اپنے دیکھنے والوں کے سامنے جوابدہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں