اداکارہ سبینہ فاروق نے یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی(شوبز نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ سبینہ فاروق نے سوشل میڈیا کنٹنٹ کریٹرز کی جانب سے ذاتی تنازعات میں خواتین کو نشانہ بنانے پر شدید ردعمل دیا۔اداکارہ کا یہ بیان یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر کے حالیہ متنازع وی لاگ ایکسپوزنگ فتنہ فیملی کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے رجب بٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سبینہ فاروق نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انفلوئنسرز کو اپنی لڑائیوں میں خواتین کو شامل کرنے سے گریز کرنا چاہیے، کیا ہم براہِ کرم مردوں کے جھگڑوں میں بیویوں اور بہنوں کو معاف کر سکتے ہیں؟ خدا کا خوف کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں