فیصل آبادی کرکٹر مومن قمر کی تباہ کن بائولنگ۔ پہلے ہی میچ میں دھوم مچا دی

لاہور (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل الیون میں فیصل آبادی کرکٹر مومن قمر کی تباہ کن بائولنگ نے دھوم مچا دی۔مومن قمر نے ملتان سلطانز کی طرف سے کھیلتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں تین وکٹیں حاصل کر لیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ میچ مین مومن قمر کو تین اوور ملے انہوں نے تین اوورز مین 24 رنز دے کر 3 وکٹیں لے لیں۔ مومن قمر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیپٹن شاداب خان کو کلین بولڈ کیا. انڈر 19 ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں شاندار بیٹنگ کرنے والیسمیر منہاس کو بھی آوٹ کیا۔مومن قمر دراصل ملتان سلطانز کے پی ایس ایل میں پہلے میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر نکلے۔ میچ میں 20 اوورز کرنے کے لئے بال 7 بالرز کو ملی، پِیٹ سِڈل اور وسیم جونئیر نے چار چار اوور کئے۔ شہزاد گل، محمد نواز اور مومن قمر کو تین تین اوور ملے۔ کیپٹن ایشٹن ٹرنر نے خود ایک ہی اوور کیا جو میچ کا سب سے اکنامک اوور تھا۔ وکٹیں البتہ سب سے زیادہ مومن کو ملیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں