ایران کی ٹیم امریکا میں فٹبال ورلڈ کپ کھیلے گی، فیفا صدر کا دعویٰ

زیورچ (سپورٹس نیوز) فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی ٹیم امریکا میں ورلڈ کپ کھیلے گی۔فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے کہا کہ امریکا، ایران جنگ سے فیفا ورلڈ کپ متاثر نہیں ہوگا، ایران سمیت تمام ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی دیں گے۔فیفا صدر کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے ایران ورلڈ کپ کا حصہ ہے کیونکہ یہ بہت اچھی ٹیم ہے۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں