ایڈم زیمپا نے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتا دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے آسٹریلوی کرکٹر ایڈم زیمپا نے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتا دیا۔پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈم زیمپا نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو اپنا آل ٹائم فیورٹ پاکستانی کرکٹر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز میں مجھے فاسٹ بولر حسن علی بہت پسند ہیں۔ایڈم زیمپا نے کہا کہ کراچی کنگز کے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے، انجوائے کرتے ہیں، لوکل کھلاڑیوں کے ساتھ گفتگو ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں