ہائبرڈ کانٹریکٹ رکھنے والے جنوبی افریقن پلیئر ڈیوڈ ملر معاہدہ سے محروم

کیپ ٹائون (سپورٹس نیوز) کرکٹ سائوتھ افریقا نے 27-2026 سیزن کے لیے سینٹرل کانٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ اس سیزن کے لیے 18 مرد اور 15 خواتین کھلاڑیوں کو کانٹریکٹ سے نوازا گیا ہے۔کرک انفو کے مطابق رواں سیزن کے لیے پہلی بار اوٹنیل بارٹمین، کوربن بوش، میتھیو بریٹزکے، ڈیوالڈ بریوس اور کرابو میسو کو سینٹرل کانٹریکٹ دیا گیا ہے۔ جبکہ آف اسپنر سائمن ہارمر کو مرد کھلاڑیوں میں ہائبرڈ کانٹریکٹ دیا گیا ہے۔جنوبی افریقی بورڈ نے 20 کھلاڑیوں پر مبنی پلیئر آف نیشنل انٹریسٹ کی فہرست بھی جاری کی ہے جن مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے سلیکٹ کیا جا سکتا ہے۔البتہ، گزشتہ برس ہائبرڈ کانٹریکٹ رکھنے والے مڈل آرڈر بلے باز ڈیوڈ ملر کو معاہدہ ختم کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں