اکشے کمار نے لارا دتہ کو ڈوبنے سے بچا لیا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ لارا دتہ نے زندگی کا خوفناک تجربہ بیان کردیا۔ اداکارہ لارا دتہ نے انکشاف کیا کہ اپنی پہلی فلم انداز کی شوٹنگ کے دوران میں ڈوبنے والی تھی کہ اکشے کمار نے بچا لیا۔اداکارہ نے کہا کہ سمندر میں گانے کی شوٹنگ چل رہی تھی اور مجھے تیرنا نہیں آتا تھا اس دوران میں تقریبا ڈوب گئی تھی کہ اکشے کمار نے مجھے بچایا اور واپس ساحل پر لے آئے۔لارا دتہ نے بتایا کہ اس کے بعد شوٹنگ فوری طور پر روک دی گئی اور مجھے اسپتال منتقل کیا گیا۔اداکارہ نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے 30سال کی عمر میں فلم بلیو کے لیے تیراکی سیکھی۔انہوں نے کہا کہ اکشے کمار نے میرے نام کی سفارش بلیو کے پروڈیوسرز سے کی جو ایک زیر آب ایڈونچر فلم تھی جس میں سمندر کی تہہ میں جانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں