لیپ ٹاپ چوری کرنیوالا جوڑا گرفتار

لاہور (بیورو چیف) سمن آباد گورنمنٹ ہسپتال سے قیمتی لیپ ٹاپ چوری کرنے والے میاں بیوی گرفتار کرلیے گئے ۔پولیس کے مطابق ملزم انتہائی شاطر طریقہ استعمال کرتے ہوئے ہسپتال اپنی بیوی کے ساتھ دوائی خریدنے کی غرض سے آیا جبکہ ملزم راجر کچھ عرصہ قبل ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ کی نوکری بھی کر چکاہے ۔ملزم نے پہلے اپنی بیوی کو لیپ ٹاپ دیکر باہر بھیجا جبکہ بعد ازاں دونوں فرار ہو گئے۔شاطر ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن ریسورس سے گرفتار کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں