ممبئی (شوبز نیوز) ممبئی کے ہجوم نے معروف انڈین سٹار سلمان خان کی سیکیورٹی کو دائو پر لگا دیا ، صلو بھائی ممبئی کے قریب تھانے میں واقع اسٹیڈیم میں ایک عوامی تقریب کے دوران شدید ہجوم میں گھر گئے۔ایونٹ کے دوران مداحوں کی بڑی تعداد نے اسٹار اداکار کے قریب آنے کی کوشش کی، جس کے باعث صورتحال بے قابو ہوگئی، سلمان خان کی سیکیورٹی پر مامور ٹیم ہجوم کو قابو کرنے میں ناکام رہی، انہیں وہاں سے پولیس قافلے کے ذریعے بحفاظت نکالا گیا۔اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں میں حالیہ دھمکیوں کے تناظر ٰمیں اسٹار اداکار کی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی، خوش قسمتی سے سلمان خان محفوظ رہے۔



