بوسنیا کے کھلاڑیوں کا اسرائیلی ٹیم سے مصافحہ کرنے سے انکار

بڈاپسٹ (سپورٹس نیوز)بوسنیا کے کھلاڑیوں نے فٹبال میچ سے قبل جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی ٹیم کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا۔بوسنیا ہرزیگووینا کی انڈر 21 فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں کھیلے گئے یو ای ایف اے یورپین انڈر 21 چیمپئن شپ کوالیفائنگ میچ سے قبل احتجاجا اسرائیلی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔فٹبال گرائونڈ میں بوسنیا ہرزیگووینا کے کھلاڑیوں کی جانب سے اٹھائے گئے اس غیر معمولی اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں