لاہور (سپورٹس نیوز)پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے انتخابات کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا جس میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے، یہ انتخابی عمل پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن لاہور کے کانفرنس ہال میں ہوا، جہاں پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے عرفان اللہ خان اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نمائندے طاہر محمود راجہ موجود تھے جبکہ الیکشن کمشنر محمد ظفر شیروانی نے انتخابی عمل کی نگرانی کی۔




