لاہور (سپورٹس نیوز)پاکستان ٹینس فیڈریشن نے جونیئر ڈیوس کپ کے لیے پاکستان کی 3 رکنی جونیئر ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان جونیئر ٹینس ٹیم کی تشکیل کے لیے ٹرائلز 30 مارچ سے 2 اپریل تک اسلام اباد میں ہوئے جس میں 12 کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹرائلز کے بعد 3رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ جونیئر ایونٹس میں شاندار عثمانی اور زوہیب افضل ملک کا انتخاب ٹرائل سے کیا گیا۔




