تعلقات بحالی کیلئے بنگلہ دیش کا بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط

ڈھاکہ /ممبئی (سپورٹس نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تعلقات کی بحالی کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی کرکٹ بورڈ (BCB) بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے کوشاں ہے، اس سلسلے میں لکھے گئے خط میں بی سی بی نے بی سی سی آئی سے نئے اور موجودہ شعبوں میں تعاون بڑھانے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔بی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز نظم العابدین فہیم نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مختلف کرکٹ بورڈز کے ساتھ باقاعدہ رابطوں میں رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں