کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا کہنا ہے کہ حکومت، معیشت اور کرکٹ سے کوئی امید نہیں۔پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا کہ میں ان سے کیا امید رکھوں اب تک اللہ سے ہی امید ہے شکر ہے کہ اللہ نے آکسیجن اور رزق اپنے ہاتھ میں رکھا ورنہ تو گردنوں پر پیر رکھ کر کھڑے ہیں کہ تم لوگوں کو سانس کیوں آرہی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ہم نے گیس بند کردی ہے جب سے بارش ہوئی گیس نہیں آرہی، پانی بھی نہیں ہے، عوام کو بس انہی مسائل میں الجھا کر رکھو کیونکہ اگر تمہیں سب کچھ دے دیا تو اپنے حقوق مانگنے کھڑے ہوجا گے۔فضیلہ قاضی نے کہا کہ لوگ بعض اپنے زور بازو پر زندہ رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس کے بچوں کو کھانا نہیں مل رہا تو وہ پہلے ان کا پیٹ بھرے گا، وہ تو یہی کہے گا کہ کونسا حق مجھے کچھ نہیں چاہیے۔




