پشاور میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار کی قدیم حویلی کو نقصان

پشاور(شوبز نیوز)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راج کپور کی پشاور میں قائم حویلی کی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کپور خاندان کی پشاور کے قصہ خوانی بازار میں قائم حویلی کو بارشوں اور زلزلے کے باعث نقصان پہنچا ہے۔بارشوں کے بعد آنے والے زلزلے کے باعث راج کپور کی حویلی کی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔حکومت کی جانب سے راج کپور حویلی کو قومی اثاثہ قرار دیا گیا ہے اور اس کی تحویل سرکار کے پاس ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں