ماہ نور مرزا نے علی رضا پر بے وفائی کا الزام لگا دیا

لاہور (شوبز نیوز) سوشل میڈیا انفلوئنسر ماہ نور مرزا نے معروف اداکار علی رضا پر تعلقات قائم کرنے اور بے وفائی کا الزام لگادیا۔حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انفلوئنسر ماہ نور مرزا نے کہا کہ وہ اور علی رضا تقریبا 5 ماہ تک تعلق میں رہے ہیں اور یہ دوستی سوشل میڈیا سے شروع ہوئی جو وقت کے ساتھ ملاقاتوں تک جاپہنچی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس دوران ہم دونوں مسلسل رابطے میں رہے اور مختلف ایونٹس میں ساتھ شرکت کرتے تھے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جیسے ہی علی رضا کو شہرت ملی، ان کے رویے میں واضح تبدیلی آگئی۔ ماہ نور کے بقول اداکار نے اچانک رابطہ ختم کر دیا اور پیغامات کا جواب دینا بھی بند کر دیا، جس سے وہ حیران رہ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں