کراچی کنگز پر فلم بنے تو کامیڈین حسن علی ہونگے ‘ سلمان آغا

لاہور (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے آل رانڈر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز پر فلم بنے تو کامیڈین حسن علی ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے سلمان علی آغا نے کہا کہ کراچی کنگز پر فلم بنے تو اس میں ہیرو سعد بیگ ہوسکتے ہیں لیکن وہ شرمیلے بہت ہیں لیکن کامیڈین حسن علی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اس فلم میں سائیڈ رول کرلوں گا، میر حمزہ اور وارنر بھی ہیرو ہوسکتے ہیں۔ سلمان آغا نے کہا کہ کرکٹ نہیں ہوتی تو روم میں رہنا پسند کرتا ہوں، فون کا استعمال کرلیتا ہوں اگر گھر میں ہوتا ہوں تو فیملی کے ساتھ وقت گزارتا ہوں۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ میرا بیٹا تین سال کا ہے وہ مجھے اپنے پیچھے بھگاتا رہتا ہے تو وقت اور اچھا گزر جاتا ہے۔سلمان علی آغا نے کہا کہ نوجوان اپنی زندگی میں پروفیشنلزم لائیں جو آگے بڑھنے میں مدد دے گی، جیسے اگر صبح میچ ہے ساری رات گیم کھیلیں گے تو صبح پرفارمنس نہیں دے سکتے اور زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں