لاہور (سپورٹس نیوز) لاہور جمخانہ کے سحر انگیز سبزہ زاروں پر منعقدہ 12ویں جے اے زمان میموریل گالف چیمپئن شپ مطلوب احمد کی شاندار فتح کے ساتھ اختتام پزیر ہو گئے۔ گیریژن گالف کلب کے مطلوب احمد نے فائنل رائونڈ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد اپنے روایتی حریف محمد شبیر کو پچھاڑ کر تیسری مرتبہ اس باوقار ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔کھیل کے فیصلہ کن لمحات میں مطلوب احمد کی ایگل پٹ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، جہاں سے انہوں نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور مجموعی طور پر18انڈر پار ناقابلِ یقین اسکور کر کے میدان مار لیا۔




